ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:عوامی جگہوں پر تمباکو نوشی پر مکمل روک لگانے پولس محکمہ مستعد :جرمانہ اور مقدمہ کا سامنا لازمی

کاروار:عوامی جگہوں پر تمباکو نوشی پر مکمل روک لگانے پولس محکمہ مستعد :جرمانہ اور مقدمہ کا سامنا لازمی

Tue, 08 Aug 2017 20:22:15    S.O. News Service

کاروار:8/اگست (ایس اؤنیوز)عدالتِ عظمی ٰ کی طرف سےعوامی جگہوں پر نشہ بازی اور تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکم جاری کیاگیا ہے۔ اس کے باوجود کچھ لوگ بطور فیشن اور عادت سے مجبور عوامی جگہوں پر تمباکو نوشی سے باز نہیں آرہے ہیں، اس طرح عوامی جگہوں پر شراب نوشی اور تمباکو نوشی کو روکنے کرنے کےلئے پولس محکمہ کڑی کارروائی کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ خاطیوں سے وصول کئے جانے والا جرمانہ اور درج کئے جانے والے معاملات میں سال بہ سال اضافہ ہوتا جارہاہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیڑی ، سگریٹ پینے والوں ،بیچنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کرنےکا قانونی موقع حاصل ہے، لیکن اس پر ٹھیک سے عمل نہیں کیا جارہاہے۔ جس کے نتیجے میں کچھ لوگ بے دھڑک عوامی جگہوں پر تمباکو نوشی کررہے ہیں، دکاندار بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18سال سے کم عمر کے نابالغ بچوں کو فروخت کررہے ہیں، اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پولس محکمہ قومی تمباکو انسداد پروگرام کے تحت سگریٹ اور دیگر تمباکو اشیاء قانون (کوٹپا)کے تحت سخت کارروائی کرنے جارہاہے۔ عوامی جگہوں پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کو درج کرنا شروع کیا جاچکا ہے، اس کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لئے پولس محکمہ تیاری میں ہونےکی خبر موصول ہوئی ہے۔

پچھلے 3سالوں کا تجزیہ کریں تو سال 2015میں 782مقدمات درج ہوئے ہیں تو 1،23،100روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اسی طرح سال 2016میں 1000مقدمات اور 1،74،760روپئے جرمانہ اور سال 2017کے اگست 7تک 1657کیس درج کرلینے کے بعد 2،18،190روپئے بطور جرمانہ حاصل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع ایس پی ونایک پاٹل نے بتایا کہ محکمہ پولس کی طرف سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں، تاکہ عوامی جگہوں پر تمباکو نوشی پر مکمل روک لگے۔ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کرنےکی بات کہی۔


Share: